Home / اہم خبریں / ڈکیت و کار چور گینگ گرفتار، ڈکیت گینگ پٹھان کار چور گینگ گرفتار لاکھوں روپے مالیتی مسروقہ برآمد۔ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کی پریس کانفرنس

ڈکیت و کار چور گینگ گرفتار، ڈکیت گینگ پٹھان کار چور گینگ گرفتار لاکھوں روپے مالیتی مسروقہ برآمد۔ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کی پریس کانفرنس

منڈی بہاؤالدین(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ناصر سیال کی ہدایت پرسی آئی اے ٹیم نے ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم محمد عامر شاہین گوندل کی سربراہی میں نعمان عرف نعمانوں ڈکیت گینگ اور منصور خان کار چور گینگ کو ٹریس کر کے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا، ڈکیت گینگ شہر میں دکانوں پر اسلحہ کی نوک پر رقم چھیننے کی وارداتیں کرتے ان میں سے ایک ملزم دوران واردات اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا، ملزمان تھانہ سٹی، صدر اور سول لائن کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں، اسی طرح منصور خان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منڈی شہر سے کاریں چوری کیں جن کو گرفتار کر کے چوری شدہ کاریں ضلع بونیر خیبر پختونخواہ سے برآمد کر لیں، ڈکیت و چور گینگ کے قبضہ سے لاکھوں روپے نقدی، موٹر سائیکل، کاریں، لیپ ٹاپ، موبائل فون اور اسلحہ آتشیں برآمد ہوا ہے چوری شدہ و لوٹا ہوا مال برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں نعمان، محسن، علی، فصیح الدین، منصور اور وقار شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے