تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی عامرالعباد کو چیک باؤنس کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا

سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی عامرالعباد کو چیک باؤنس کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی عامرالعباد کو چیک باؤنس کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو گلستان جوہر سے گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق عامرالعباد کو چیک باؤنس ہونے کے مقدمے میں گرفتار مقدمے کی ایف آئی آر پرگرفتار کیا گیا ہے۔عامرالعباد کے خلاف چند روز قبل سٹی کورٹ تھانے میں وکیل طارق نیازی نے چیک باؤنس کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ مقدمے میں وکیل نے بتایا کہ عامرالعباد نے 40 لاکھ کا چیک دیا جو باؤنس ہوگیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق عامرالعباد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے