Home / اہم خبریں / گھر پہنچے کی آس میں ٹنڈو آدم کا رہائشی 44 سالہ شخص موت کے منہ میں جا پہنچا

گھر پہنچے کی آس میں ٹنڈو آدم کا رہائشی 44 سالہ شخص موت کے منہ میں جا پہنچا

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) گھر پہنچے کی آس میں 44 سالہ شخص موت کے منہ میں جا پہنچا مال بردار ٹرین کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہارنے والا شخص دو بچوں کا باپ تھا نعش گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا، تفصیلات کے مطابق ٹنڈوادم کے علاقے جیلانی اسٹریٹ کے 44 سالہ رہائشی شہزاد احمد منصوری کام کے سلسلے میں حیدرآباد گیا تھا کہ گزشتہ رات ٹنڈو آدم آنے کے لیے مال بردار ٹرین میں بیٹھ گیا ٹرین کا اسٹاپ نہ ہونے کی وجہ سے مقتول نے پلیٹ فارم نمبر 1 پر اسٹیشن ماسٹر کے آفس کے سامنے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی جس پر مرحوم کا پاؤں سلپ ہونے سے ٹرین کے نیچے آگیا جس کے سبب جسم کے ٹکڑے ہوگئے اور موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا، مرحوم کی نعش کو ابتدائی کاروائی کے بعد تعلقہ اسپتال روانہ کردیا گیا بعد ازاں نعش لواحقین کے حوالے کردی گئی لاش گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا ہر آنکھ عشق بار تھی بتایا جارہا ہے کہ مرحوم دو بچوں کا باپ تھا مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج ’پنک ڈے‘، بریسٹ کینسر آگاہی مہم بھرپور انداز میں منائی جائے گی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آج بریسٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے