تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میاں چنوں تلمبہ میں جعلی عامل بن کر سادہ لو لوگوں کو لوٹنا فیشن بن گیا

میاں چنوں تلمبہ میں جعلی عامل بن کر سادہ لو لوگوں کو لوٹنا فیشن بن گیا

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) تلمبہ میں جعلی عامل بن کر سادہ لو لوگوں کو لوٹنا فیشن بن گیا، میاں چنوں سے تلعلق رکھنے والاجعلی عامل بابا محسن نامی شخص جوکہ اپنے آپ کو بہیت بڑا عامل بتاتا ہے اس جعلی بابے نے پل گھراٹ کے قریب اپنا مقرو دھندہ عرصہ دراز سے شروع کر رکھا ہے جعلی عامل محسن نے اپنے دو چیلوں کے ساتھ وہاں کے سادہ لوگوں کو بے وقوف بنا کر لوٹ مار مچا رکھی ہے اور اس جعلی عامل محسن نے لوگوں کو بتا رکھا تھا کہ میں بہت بڑا عامل ہوں اور یاد رہے کہ یہ جعلی عامل بابا محسن امام بارہ گاہ بازار میں شہباز کے پاس کڑھائی کا کام کرتا ہے۔ جعلی عامل محسن کہتا ہے کہ میرے پاس جنات اور چڑیلیں ہیں میں ان سے کام لیتا ہو۔ عرصہ دراز سے لوگوں کو بے وقوف بنانے والا جعلی بابا محسن جس نے علاقہ کے لوگوں کو بے وقوف بنایا۔ متاثرہ لوگوں میں عمران، نذیر، عدنان، زینب بی بی، شریفہ بی بی اور متعدد لوگ شامل ہیں انہوں نے میڈیا کو اپنا بیان ریکاڈ کرواتے ہوۓ کہا کہ اس جعلی عامل نے ہمارے ساتھ فراڈ کیا ہے اور ہمیں عامل بن کر لوٹتا رہا ہے اس نے ہمارا بہت نقصان کیا ہے علاقے کے لوگوں نے تھانہ تلمبہ میں اس جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کر وانے کے لیے درخواست دی ہے اور ایس ایچ او تھانہ تلمبہ، ڈی ایس پی میاں چنوں، ڈی پی او خانیوال، آر پی او ملتان، آئی جی پنجاب، وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم عمران خان سے کروائی کا مطالبہ کرتے ہوۓ انصاف کی اپیل کی ہے اور اپنی رقم واپس کروانے کا مطالبہ کیا ہے اور اپنے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے