Home / اہم خبریں / نئے بلدیاتی نظام سے غریب اور نچلے طبقے کو طاقتور بنانا ہے۔ مشیر وزیر اعلی خیبر پختونخوا

نئے بلدیاتی نظام سے غریب اور نچلے طبقے کو طاقتور بنانا ہے۔ مشیر وزیر اعلی خیبر پختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اور صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر نے ڈیرہ پریس کلب میں تاجروں، ایوان زراعت،  بلدیاتی نمائندوں، خواتین اور سول سوسائٹی کے افراد سے خطاب کے دوران کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا وژن نچلے اور غریب طبقے، گلی، محلہ اور دیہات کے لوگوں کو طاقتور بنانا ہے جس کے لئے نئے نظام کو بدل کر نیا بدلیاتی نظام کابینہ میں منظور کرلیا گیا جسے چند روز میں اسمبلی سے منظوری کے بعد نافذ کردیا جائے۔ اس نظام کے تحت معاشرے میں توازن پیدا ہوگا۔ صوبائی حکومت ڈیرہ اسماعیل خان، قبائلی اضلاع سمیت صوبے بھر کے لوگوں کی صحت کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ایک کے لئے انصاف صحت کارڈ جاری کر رہی ہے جس میں ایک سال کے دوران پانچ لاکھ روپے سے زائد صحت کی سہولیات فی خاندان میسر ہوں گی اور ہر سال اس میں توسیع بھی کی جاۓ گی۔ حکومت صوبے بھر میں تعلیم، صحت سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے کام کیا جارہا ہے ڈیرہ اسماعیل خان میرا اپنا شہر ہے میں آج جس مقام پر ہوں وہ ڈیرہ کے عوام اور یہاں کے مشران کی محبت کی بدولت ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے صدر اخترحسین قریشی، انفارمیشن آفیسر قاضی صبغت اللہ، راجہ اخترعلی، چوہدری جمیل احمد، راجہ شوکت علی، ڈاکٹرعبداللہ ظفری، اشفاق چغتائی، حاجی فضل الرحمان، شمس خٹک اور ایوان زراعت کے صدر اورسابق ضلع نائب ناظم حاجی عبدالرشید دھپ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ اجمل خان وزیر کوعلاقے کی روایتی لنگیاں پہنائی گئیں۔ اجمل وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں 70 سال سے زیر التواء وکیل، اپیل اوردلیل کا حق ادا کرتے ہوئے قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کر دیا ہے۔ 28 ہزارخاصہ داروں کو پولیس میں ضم کردیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے قبائلی عوام کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کیے جو ملک کے دیگر پاکستانیوں کو حاصل ہیں۔ قبائلی اضلاع میں امن ہوگا تو پورے ملک میں امن ہوگا۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وزیرستان کے دورے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے، ڈیرہ اسماعیل خان میرا اپنا شہر ہے جس کی ترقی اور بہتری کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے۔ ڈیرہ میں سیوریج سمیت دیگر تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اب ایلیکٹورل کا دور ہے، پارلیمانی نظام میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ منتخب کیا جاسکتا ہے۔ سابقہ ادوار میں جنہوں نے ملک و قوم کو ڈیلیور نہیں کیا وہ چلے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف کو سابقہ کارکردگی کی بنا پر پہلے سے تین گنا اکثریت ملی۔ وزیر اعظم عمران خان نے ملک و قوم کی بہتری کے لئے اپنی کابینہ کی ٹیم میں رد و بدل کیا تاکہ عوام بہترین انداز میں خدمت کی جاسکے اب صرف وہی رہ سکے گا جو عوام کوڈیلیور کرے گا۔ اس موقع پر وفود کی جانب سے انہیں مسائل سے آگاہ کیا گیا جس پر انہوں نے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے