میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) میہڑ کے قریب کچے کے علاقے گاؤں امام بخش سولنگی میں باورچی خانے میں آگ نے 9 گھروں کو لپیٹ میں لے لیا گھروں میں موجود اناج، نقدی اور زیورات سمیت دیگر سامان جل کر خاکستر، تفصیلات کے مطابق میہڑ نئوں گوٹھ کے قریب گاؤں امام بخش سولنگی میں باورچی خانے سے لگی ہوئی آگ نے 9 گهروں کو لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث غریبوں کے گھروں میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا، متاثر خدا بخش سولنگی کا کہنا ہے کہ 25 من گندم جل کر خاکستر ہوگئی، شوکت سولنگی کی 10من گندم، قربان سولنگی کی 10 بکریاں، وحید سولنگی کے نقد زیورات اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا، جبکہ علی نواز سولنگی، منیر سولنگی، حمید سولنگی اور جاوید سولنگی کےگھر بھی جل کر خاکستر ہوگئے جس کی باعث متاثرہ آسمان تلے ہیں متاثرین نے اپیل کی ہے کہ سندھ حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام مدد کریں جبکہ اطلاع ملنے پر یونین کونسل چیئرمین اعجاز لاکہیر نے متاثرین کے پاس پہنچ کر متاثرہ خاندان کی لیے پانچ من گندم اور سولر پلیٹ پنکھے دینے کا اعلان کیا ہے۔
![]()