میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) ميہڑ کے قریب گاؤں لونگ مہیسر میں مکان کی چھت پر چڑھتے ہوۓ بجلی کی تاریں نیچے ہونے کے باعث 3 افراد 32 سالہ نذیر ولد قادر بخش مہیسر، 8 سالہ کامران ولد ندیم مہیسر اور خلیل احمد والد ریاض مہیسر کرنٹ لگنے کے باعث شدید زخمی ہوئے جن کو نجی ہسپتال میہڑ پہنچایا گیا جبکہ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے پرانے ورکر عرض محمد مہیسر نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بار بار واپڈا والوں کو شکایات کرتے رہیں ہیں مگر کوئی عمل نہیں ہوا پہلے بھی عبدالہادی مہیسر نامی نوجوان بجلی کی تاروں کی وجہ سے جانبحق ہوگیا تھا، واپڈا والوں کی من مانی اور عدم توجہ کی باعث آج پھر ایک اور واقعہ پیش آیا ہم اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں واپڈا کی عدم توجہ کا نوٹس لیکر ان کے خلاف کروائی کی جائے اور گھروں کے اوپر سے گزارنے والی تاروں وائر ہٹا کر انسانوں کی زندگی بچائی جائے۔
![]()