Home / اہم خبریں / عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تعداد دولاکھ ایک ہزار 197 ہوگئی

عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تعداد دولاکھ ایک ہزار 197 ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کی مقامی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تعداد دو لاکھ ایک ہزار 197 ہوگئی ہے۔پشاور ہائی کورٹ نے سال 2018ء کے 11 مہینوں کے دوران 18736 مقدمات نمٹا دئیے جبکہ ختم ہونیوالے سال کے دوران مجموعی طور پر 17239 نئے مقدمات دائر ہوئے جن میں فوجداری سول مقدمات سے متعلق اپیلیں ضمنی درخواستیں اور آئینی درخواستیں شامل ہیں جبکہ زیرا لتواء مقدمات کی تعداد 28875 رہ گئی ہے پشاورہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونیوالے اعداد و شمار کے مطابق سال 2018 میں پشاور ہائیکورٹ کے ماتحت ضلعی عدالتوں میں سال 2018ء کے دوران چار لاکھ بارہ ہزار 948 نئے مقدمات دائر ہوئے ہیں اورماتحت عدالتوں نے گیارہ ماہ کے دوران چار لاکھ پندرہ ہزار 183 مقدمات نمٹا دیے جبکہ مقامی عدالتوں میں اس وقت زیر التواء مقدمات کی تعداد دو لاکھ ایک ہزار 197 رہ گئی ہے سال 2018 میں مجموعی طور پر 17239 نئے کیسز دائرکئے گئے اور جنوری 2018ء تا نومبر 2018ء 11 ماہ کے عرصے کے دوران پشاور ہائیکورٹ نے 18736 کیسز نمٹا دئیے رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 28875 رہ گئی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے