Home / اہم خبریں / کھان پولیس اسٹیشن کی حدود کینال میں پر اسرار طریقے سے ڈوب کر جانبحق ہونے والی طالبہ بی بی مری کی میجسٹریٹ تھرڈ میرپورخاص کی سربراہی میں قبر کشائی جاری

کھان پولیس اسٹیشن کی حدود کینال میں پر اسرار طریقے سے ڈوب کر جانبحق ہونے والی طالبہ بی بی مری کی میجسٹریٹ تھرڈ میرپورخاص کی سربراہی میں قبر کشائی جاری

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) آٹھ مارچ کو کینال میں پر اسرار طریقے سے ڈوبنے والی کراچی گڈاپ ٹاؤن کی رہائشی اٹھارہ سالہ صائمہ عرف بی بی مری کی قبر کشائی جاری۔ پانچ رکنی میڈیکل بورڈ جوڈیشل میجسٹریٹ تھرڈ میرپورخاص کی سربراہی میں پوسٹ مارٹم کا عمل جاری۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صائمہ عرف بی بی مری کو کراچی سے بلا کر کینال میں کیسے پھینکا گیا واقعہ قتل ہے یا خودکشی یہ جاننے کے لیئے پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ لاش کی مکمل ایگزامینیشن کے بعد کیمیکل کے لئے نمونے لیبارٹری بھیجے کو جائیں گے۔ صائمہ عرف بی بی مری کی پر اسرار ہلاکت پر کھان پولیس اسٹیشن میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ دو افراد گرفتار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے بعد صائمہ عرف بی بی مری کی پر اسرار ہلاکت پر آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے نوٹس لیا تھا صائمہ عرف بی بی مری کے مقدمے میں قتل کی دفعات شامل نہیں اگر قتل ثابت ہوتا ہے تو دفعات لگائی جائیں گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے