Home / اہم خبریں / سیارہ خانم میموریل اسلامک اسکول ٹنڈو آدم میں ایک روزہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد

سیارہ خانم میموریل اسلامک اسکول ٹنڈو آدم میں ایک روزہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) سیارہ خانم میموریل اسلامک اسکول میں ایک روزہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد۔ ننھے منے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کرکے ایونٹ کو کامیاب و یادگار بنادیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرینڈ اینڈ کامرس عاشق حسین کھوسو سمیت والدین، اسکول کے بچوں اور ٹیچرز کی بھرپور شرکت۔ تفصیلات کے مطابق سیارہ خانم میموریل اسلامک اسکول ٹنڈو آدم کیجانب سے سالانہ ایک روزہ اسپورٹس ڈے کا انعقاد ٹنڈوآدم منی اسٹیڈئم میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرینڈ اینڈ کامرس عاشق حسین کھوسہ تھے۔ اسپورٹس ڈے میں 10 سے زائد کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔ کھیلوں میں بچوں کے ساتھ ماوُں نے بھی حصہ لیا اور خوب انجوائے کیا اور مہمان خاص سمیت تمام حاضرین نے بچوں کی سلاحیتوں پر خوب داد دی۔ کھیلوں میں حصہ لینے والوں میں میڈلز اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی عاشق حسین کھوسہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوتی ہیکہ بچے اسپورٹس ایونٹ میں حصہ لیتے ہیں جسکی وجہ سے بچوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ سیارہ خانم کامیاب ایونٹ کرواکر نا صرف میرا بلکہ والدین کا بھی دل جیت لیا ہے جوکہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔ بچوں کی ماوُں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اپنے بچوں کو پڑھائی کیساتھ ساتھ  اسپورٹس ایکٹیویٹی میں دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے اس طرح کہ ایونٹ منعقد ہوتے رہنا چاہئے۔ بچوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں بہت مزہ آیا اور خوب انجوائے کیا۔ ایک طالبہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کیلئے جیم ہونا چاہئے تاکہ وہاں جاکر ہم بھی گیم کھیل سکیں آخر میں ہیڈ آف برانچ میڈم ناجیہ آصف اور ایڈمن سیارہ خانم اسکول ابوبکر ابن اسماعیل نے آئے ہوئے تمام مہمان، والدین اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے