تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈھائی ماہ قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والے طالب علم کا قاتل بہنوئی گرفتار۔ ڈی ایس محمد ایوب درس

ڈھائی ماہ قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والے طالب علم کا قاتل بہنوئی گرفتار۔ ڈی ایس محمد ایوب درس

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) ڈھائی ماہ قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والے طالب علم کامران چانڈیو کا قاتل بہنوئی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق اڈھائی ماہ قبل ابڑان میں ایک بارہ سالہ نوعمر کامران چانڈیو کی لاش گنے کے کھیت سے برآمد ہوئی تھی جس کے پوسٹ مارٹم میں مقتول کامران چانڈیو سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی جس پر پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف قتل اور زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا، ڈی ایس پی پولیس محمد ایوب درس نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایک مشکل اندھا قتل کیس تھا جس پر پولیس نے تفتیش کا داِئرہ بڑھاتے ہوئے پچاس کے لگ بھگ مشتبہ افراد کے سیمپل کروائے جن میں سے مقتول کے بہنوئی عبدالجبار کا بھی سیمپل کروایا گیا جو پازیٹو آیا جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقتول کے بہنوئی عبدالجبار کو گرفتار کر کے ملزم کا مقامی عدالت سے چار روزہ ریمانڈ لے لیا ہے پولیس جلد تفتیش کرکے قتل کے محرکات سامنے لائے گی کہ ملزم نے کیوں ناحق بیدردی سے قتل کیا پولیس کی اس کاروائی اور تفتیش پر ایس ایس پی نوشہرو فیروز نے پولیس پارٹی کے لیے تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد ایونٹ سے پاکستان کی سفارتی کامیابی واضح، عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے۔ شرجیل انعام میمن

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے