تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سکیورٹی فورسز کی لورالائی میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی لورالائی میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

لورالائی (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) سکیورٹی فورسز کی لورالائی میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس کیمطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے ناصر آباد کے مقام پر مکان پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران چھپے ہوئے دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ سکیورٹی فورسز نے مکان کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا۔ اے ایس پی لورالائی کے مطابق آپریشن کے دوران مکان میں موجود 4 دہشت گردوں نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے، دہشت گردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

افتخار الزماں پی سی بی کلب کرکٹ ٹورنامنٹ: کورنگی فرینڈز کولٹس سیمی فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) کورنگی فرینڈز کولٹس نے یاسین کی شاندار بیٹنگ کی بدولت افتخار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے