تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حکومتِ پاکستان اور برادر پاکستانی عوام کو اپنی اور ترک قوم کی جانب سے یوم پاکستان دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر رجب طیب ایردوان

حکومتِ پاکستان اور برادر پاکستانی عوام کو اپنی اور ترک قوم کی جانب سے یوم پاکستان دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ صدر رجب طیب ایردوان

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کے یوم جمہوریہ کے حوالے سے صدر پاکستان عارف علوی کو ٹیلیگراف کے ذریعے تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔ ایوان صدر کے ادارہ برائے کمیونیکیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق صدرایردوان نے ” محترم صدر، پیارے بھائی” کے ساتھ تمہید باندھتے ہوئے اپنے ٹیلیگراف پیغام میں کہا ہے کہ” میں حکومتِ پاکستان اور برادر پاکستانی عوام کو اپنی اور ترک قوم کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، مجھے یقین کامل ہے کہ ہمارے عوام کے ماضی سے چلے آنے والا ہمارا یہ بھائی چارہ اور برادرانہ تعلقات ہر گزرتے دن دو طرفہ تعلقات، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کی بنیادوں پر آئندہ کے دور میں سرعت سے مزید پروان چڑھتے رہے ہیں گے۔ انہوں نے اس تمنا کا اظہار کیا ہے کہ حالیہ ایام میں سرانجام پانے والے دو طرفہ اعلی سطحی دوروں کی بدولت تقویت پانے والے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات، عنقریب پاکستان میں منعقد ہونے والے اعلی سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے چھٹے اجلاس کے ذریعے مزید طاقت پکڑیں گے۔ میں اس اہم یوم کے موقع پرپاکستان کے اعلی حکام کی اچھی صحت اور خوشنودی کے ساتھ ساتھ دوست و برادر پاکستانی عوام کی خوشحالی اور ترقی کا دعا گو ہوں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے