میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص پولیس کی بڑی کاروائی مختلف پولیس اسٹیشنوں کی حدود سے چوری ہونے والی 14 موٹر سائکلیں بر آمد بین اضلاحی چوری کرنے والی گینگ کے کارندے اور پرائمری ٹیچر کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ کی اپنے دفتر میں پریس کانفرنس۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ سی آئی اے انچارج عنایت زرداری، اولڈ، مہران اور ٹاؤن پولیس کی مشترکہ کاروائی میں کریم بخش رند، زبیر ببر، محمد سلیم ببر اور جانی ببر کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ انکے کچھ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جنکو کو گرفتار کرنے کے لیئے چھاپے مار کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان ٹاؤن مہران اور اولڈ میرپور پولیس اسٹیشنس کی حدود میں چوری کرنے کے درج مقدمات میں مطلوب تھے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی ملا ہے جن کے مقدمات درج کرلیئے گئے ہیں ملزمان سے مزید تفشیش جاری ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے ایک اور اہم واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول ٹیچر علی احمد شاہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس نے بتایا کہ علی احمد شاہ 8 مارچ کو گھر سے موٹر سائیکل پر نکلا تو لاپتہ ہوگیا تھا جس میں ایس ایچ او سیٹ لائیٹ ٹاؤن عبد الستار گرگیج ایس ایچ او تعلقہ اکبر مری نے اس کیس پر دن رات کام کیا اور دو ملزمان علی محمد اور دوست محمد کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی نے بتایا دوران تفشیش ملزمان نے مقتول علی احمد شاہ پر سر میں ڈنڈے مارکر گھر کے نزدیک زمین میں دفن کرنے اور مقتول کی موٹر سائیکل قریبی واٹر کورس میں دفن کرنے کا انکشاف کیا اور ملزمان کی نشاندہی پر زمین میں دفن لاش اور موٹر سائیکل بر آمد کرلی گئی ایس ایس پی نے دونوں کیسز میں گرفتار ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔
![]()