Home / اہم خبریں / ملک بھر کی طرح ٹنڈو آدم میں بھی ہندو برادری نے ہولی منائی

ملک بھر کی طرح ٹنڈو آدم میں بھی ہندو برادری نے ہولی منائی

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ملک بھر کی طرح ٹنڈو آدم میں بھی ہندو برادری نے ہولی منائی۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں ہندو برادری کیجانب سے ہولی منائی گئی۔ ہندو پنچائت کے رہنما لیلارام پریمی نے ہولی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک میں رہتے ہیں باعزت رہتے ہیں ہمیں یہاں کسی قسم کی کوئی تکلیف یا پریشانی نہیں ہے وزیراعظم عمران خان نے سب سے پہلے اقلیتی برادری کو ہولی کی مبارکباد پیش دی ہم انکے شکرگزار ہیں۔ ہم آرمی چیف اور وزیراعلی سندھ کے بھی شکرگزار ہیں کہ وہ ہماری خوشی میں ہمارے ساتھ ہوتے ہیں۔ نیوزیلینڈ میں انسانیت کا جو قتل ہوا ہے وہ پچاس بندو کا قتل نہیں ہے انسانیت کا قتل ہے۔ اس واقعے میں پاکستانی بھی شہید ہوئے ہیں ہم انکے لواحقین کیساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں ہم نے اس سال اپنی ہولی کے پروگرام کو بھی سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ ہم عالمی برادری کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم یہاں اقلیت میں ہیں نان مسلم ہیں لیکن ہم یہاں پر بہادری، دلچسپی، امن اور سکون کے ساتھ رہ رہے ہیں ہمیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  انڈیا کا وزیراعظم بار بار یہ کہتا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کیساتھ ناانصافی ہے انکی عبادت گاہیں محفوظ نہیں ہے مگر ہم کہتے ہیں کہ یہاں کے جو مندر ہیں گرجہ گھر ہیں وہ محفوظ ہیں اور ہم خود بھی یہاں محفوظ ہیں ہم باعزت طریقے سے رہتے ہیں اور اس ملک کا ہی نام گائیں گے ہم انکو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ آپ ہماری فکر کرنا چھوڑیں آپ اپنے ملک کی فکر کریں۔ ہمیں یہی جینا اور مرنا ہے۔ آخر میں ہندو برادری نے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بھی لگائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے