تازہ ترین
Home / اسلام آباد / سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کی 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کرلی، ملک ریاض خوشی سے نہال

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کی 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کرلی، ملک ریاض خوشی سے نہال

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ پاکستان نے بحریہ ٹاﺅن کی 460 ارب روپے کی پیشکش قبول کرلی ہے اور نیب کو بحریہ ٹاﺅن کراچی سے متعلق ریفرنس دائر کرنے سے روک دیا ہے جوکہ ملک ریاض کیلئے ایک خوش آئند خبر ہے اور اس پر انہوں نے پیغام جاری کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔ ملک ریاض نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”ہر مشکل کے بعد آسانی ہے، جس نے ہمارے سرمایہ کاروں کی حفاظت کے وعدے کو پورا کرنے میں کامیابی عطا فرمائی، ہمارا اللہ پر بھروسہ ہے وہ آگے بھی ہمارا مددگار رہے گا، آپ سب کی دعاﺅں کا شکرگزار ہوں۔“ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بحریہ ٹاون ستمبر سے ماہانہ 2 اعشاریہ 25 ارب روپے چار سال میں ادا کرے گا، بحریہ ٹاون آخری تین سال میں بقیہ رقم ادا کرنے کا پابند ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ آخری تین سال کی رقم پر 4 فیصد مارک اپ بھی ادا کرنا ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ کو پاکستان کا پہلا مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل صوبہ بنانے کے لیے حکومت اور ہواوے کے درمیان معاہدہ

شنگھائی، چین (نوپ نیوز انٹرنیشنل ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے دورۂ چین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے