Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم کی مقامی عدالت نے جعلسازی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال قید کی سزا سنا دی

ٹنڈو آدم کی مقامی عدالت نے جعلسازی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال قید کی سزا سنا دی

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) ٹنڈو آدم کی مقامی عدالت نے جعلسازی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ دیوان سچا نند نے کاروباری لین دین پر سیٹھ ایوب راجپوت نامی ایک شخص کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا، جو باؤنس ہوگیا تھا۔ جس کے بعد سیٹھ ایوب راجپوت نے دیوان سچا نند کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ یہ کیس کافی عرصے تک چلتا رہا جبکہ رکن سندھ اسمبلی اس دوران ضمانت پر رہا رہے جوڈیشل مجسٹریٹ ٹنڈو آدم کامران کلہوڑو کی عدالت میں آج دیوان سچا نند کے خلاف جعلسازی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی دیوان سچا نند کو 3 سال قید کی سزا کا حکم سنایا، جس کے بعد ملزم کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ دیوان سچا نند مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں دیوان سچا نند نے کہا کہ ‘یہ کیس غلط تھا، بہرحال عدالت نےسزا سنائی ہے، لیکن وہ اس کے خلاف اپیل کریں گے’۔ دیوان سچا نند کا مزید کہنا تھا کہ وہ کل ضمانت کرالیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے