Home / اہم خبریں / بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گروہ کے تین کارندے گرفتارکرلیے گئے۔ ڈی پی او ڈیرہ ظہور بابر آفریدی

بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گروہ کے تین کارندے گرفتارکرلیے گئے۔ ڈی پی او ڈیرہ ظہور بابر آفریدی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ضلع بھر میں موٹر سائیکل چوری کے خلاف خصوصی آپریشن کے دوران بین الاضلاعی موٹرسائیکل چور گروہ کے تین کارندے گرفتارکرلئے گئے ہیں۔ ڈی پی او ڈیرہ ظہور بابر آفریدی نے اپنی آفس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھرمیں بڑے پیمانے پر موٹرسائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی وارداتیں ہورہی تھیں حالیہ مہینوں میں انکی تقرری کے دوران 80 سے زائد موٹرسائیکل چوری کئے گئے جس پر کاروائی کرتے ہوئے مختلف جگہوں سے گروہ کے تین کارندے پکڑے گئے ہیں جن کا تعلق بین الاضلاعی گروہ سے ہے۔ دیگراضلاع کی پولیس سے مل کران کے دیگر ساتھ ملزمان کی گرفتاری کے لئے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملزمان سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے، موٹرسائیکل اور گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث تمام گروہ کو بے نقاب کیا جائے گا اور مسروقہ گاڑیاں مالکان کو واپس کی جائینگی، اس موقع پر تین گرفتار ملزمان خان میر خان ولد محمد نذیر قوم پٹھان سکنہ محلہ مصظفٰی آباد پپلاں ضلع میانوالی حال متوالہ شاہ پہاڑپور، شفیع اللہ ولد عزیز اللہ قوم ترگ سکنہ کہاوڑ حال ملانہ پکہ اور عبداللہ ولد خڑ خان قوم دوتانی سکنہ توئے خلہ ساﺅتھ وزیر ستان کو میڈیا کے سامنے لایا گیا جبکہ ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکلیں بھی پیش کی گئیں۔ ڈی پی او ڈیرہ ظہور بابر آفرید ی نے اس موقع پر موٹرسائیکل مالکان کو برآمد شدہ موٹرسائیکلیں بھی واپس کیں ہیں۔ واضح رہے ڈیرہ شہر میں طویل عرصہ کے دوران سینکڑوں موٹرسائیکل اور گاڑیاں چوری کرلی گئیں جن کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی تھی۔ ڈی پی او ڈیرہ کی جانب سے آپریشن کے بعد ڈیرہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر مسروقہ موٹرسائیکلیں مالکان کو واپس کرانے کا سلسلہ شروع ہونے پر ضلع کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے