تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی سرجانی پولیس کی کاروائی میں ایک منشیات فروش گرفتار منشیات برآمد مقدمہ درج

کراچی سرجانی پولیس کی کاروائی میں ایک منشیات فروش گرفتار منشیات برآمد مقدمہ درج

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق / کامل حسین) کراچی سرجانی پولیس نے زہر بیچنے والے عناصر کے ناک میں دم کرکے رکھ دیا۔ ایس ایچ او سرجانی اِدریس عالم بنگش کی نگرانی میں پولیس اہلکاروں نے زبردست کارواٸی کے دوران بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو دھرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 250 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ شوکت علی کٹھیان کے سماج دشمن عناصر کے خلاف تھانے داروں کو سخت ترین ہدایت۔ ایس ایچ او سرجانی اِدریس عالم بنگش بمعہ پولیس پارٹی موت بانٹنے والے عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے جبکہ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او سرجانی اِدریس عالم بنگش کی سربراہی میں موت بانٹنے والے عناصر کو جکڑلیا۔ ملزم (خالد خان ولد عبد الباسط) کے قبضے سے 250 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد۔ ملزم نشے کا عادی ہے جبکہ ملزم ماضی میں بھی منشیات کے مقدمے میں جیل جا چکا ہے ملزم کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سرجانی اِدریس عالم بنگش نے یہ مٶقف اپنایا کہ موت بانٹنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے