تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی ڈیفنس پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارواٸی متعدد جراٸم کے وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی ڈیفنس پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارواٸی متعدد جراٸم کے وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/کامل حسین) کراچی ڈیفنس پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارواٸی متعدد جراٸم کے وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی کے گرِفت میں۔ ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز و چوری شدہ موباٸل فونز برآمد جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈشنل آٸی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آٸی جی ساؤتھ شرجیل کھرل، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ، اے ایس پی کلفٹن عمران مرزا و ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی بمعہ پولیس پارٹی جراٸم پیشہ عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اسٹریٹ کرمنل کو دبوچ لیا۔ ملزم (سہیل ولد الطاف) کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز و چوری شدہ موباٸل فونز برآمد جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے