تازہ ترین
Home / اہم خبریں / حسین حقانی نے خود کو ہندوستانی قرار دے دیا

حسین حقانی نے خود کو ہندوستانی قرار دے دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حسین حقانی نے خود کو ہندوستانی قرار دے دیا۔ پاکستان کے سابق سفیر کا کہنا ہے کہ میں شہریت کے حوالے سے تو پاکستانی ہوں لیکن تہذیب و ثقافت کے لحاظ سے ہندوستانی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق حسین حقانی نے دعویٰ کر دیا کہ وہ بھارتی ہیں۔ حسین حقانی نے ایک بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں شہریت کے حوالے سے تو پاکستانی ہوں لیکن تہذیب و ثقافت کے لحاظ سے انڈین ہوں۔ حسین حقانی پاکستان کی طرف سے امریکہ میں سفیر رہے ہیں اور اپنی سفارت کاری کے دور میں بھی اپنی امریکہ نواز سوچ کی وجہ سے بہت سے پاکستانیوں کو نا پسند رہے لیکن اب انہوں نے پاکستان مخالفت کی انتہا کرتے ہوئے پاکستان کے شدید ترین مخالف ملک ہندوستان سے اپنی نسبت جوڑی ہے کہ انکی سوچ، افقار اور خیالات بھارتیوں جیسے ہیں۔ حسین حقانی کا تعلق کراچی سے ہے، انہیں 2012 میں ’فارن پالیسی‘ میگزین کی جانب سے دنیا کے سو بہتریں’ گلوبل تھنکرز‘ میں بھی شامل کیا گیا۔ انہوں نے روس افغان جنگ کے دوران وائس آف امریکہ کے لیے رپورٹنگ کرتے ہوئے صحافی کے طور پر اپنا نام بنایا اور 1992 میں وہ پاکستان کے کم عمر ترین سفیر کے طور پر سری لنکا میں تعینات ہوئے اس کے بعد 2008 میں انہیں امریکہ میں پاکستان کا سفیر مقرر کیا گیا تب انہیں انکی امریکہ کی حمایت کی وجہ کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا رہا۔ حسین حقانی پاکستانی افواج پر بھی بہت تنقید کرتے رہے ہیں اور اس ضمن میں بھی پاکستان کی کافی بدنامی کا باعث بنے۔ انہوں نے 2011 میں میمو گیٹ سکینڈل آنے پر استعفیٰ دیدیا لیکن خبروں کے مطابق تب تک وہ سینکڑوں امریکی ایجنٹوں کو سفارت خانے کی اڑ میں پاکستان کا ویزہ جاری کر چکے تھے۔ جنہوں نے بعد میں اسامہ بن لادن کے ایبٹ آباد گھر میں حملے کا منصوبہ بنایا ۔میمو گیٹ سکینڈل کے بعد سے حسین حقانی پاکستان سے باہر ہیں اور پاکستان کی افواج اور اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں اس کے علاوہ بھارتی ثقافت کے دلدادہ ہونے کی وجہ سے بھارت میں ہی موجود ہیں، گزشتہ روز بھی ایک بھارتی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ شہریت کی حد تک ہی پاکستانی ہیں لیکن تہذیب و ثقافت کے اعتبار سے وہ خود کو بھارتی سمجھتے ہیں۔ اس سے پہلے عدنان سمیع،طارق فتح اور چند دوسرے پاکستانی بھی بھارت میں جا کر ایسے بیانات دے چکے ہیں لیکن پہلی بار کسی اتنے اہم عہدے سے جڑے رہنے والی شخصیت کی جانب سے ایسی بات سامنے آئی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے