تازہ ترین
Home / اسلام آباد / بھارت کا دوسرا طیارہ تباہ کرنے والے جانباز، فخر پاکستان، قومی ہیرو کا نام سامنے آگیا کون ہے یہ شاہین؟ جاننے کے لئے لنک پر کلک کریں

بھارت کا دوسرا طیارہ تباہ کرنے والے جانباز، فخر پاکستان، قومی ہیرو کا نام سامنے آگیا کون ہے یہ شاہین؟ جاننے کے لئے لنک پر کلک کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کے 2 طیارے گرائے گئے تھے جنہیں 2 پاکستانی جانبازوں نے نشانہ بنایا تھا۔ ان طیاروں کے ایک شکاری کے نام سے تو پوری قوم واقف ہے لیکن اب دوسرے شاہین کا نام بھی منظر عام پر آگیا ہے۔ پوری قوم کو پتا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایک جہاز پاک فضائیہ کے جانباز سکواڈرن لیڈر حسن صدیقی نے گرایا تھا لیکن اب دوسرا جہاز تباہ کرنے والے کپتان کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ ونگ کمانڈر نعمان علی خان نے گرایا تھا۔ خیال رہے کہ 27 فروری کی کارروائی میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 2 جنگی جہاز مار گرائے تھے۔ بھارت کے گرنے والے طیاروں میں ایک مگ 21 اور دوسرا سخوئی 300 تھا۔ مگ 21 کا ملبہ پاکستان میں گرا اور اس کو اڑانے والا ونگ کمانڈر ابھی نندن مشتعل ہجوم کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے کے بعد گرفتار ہوا تھا جبکہ سخوئی 300 کا ملبہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے