تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ہندو پئنچائت ٹنڈو آدم پاک افواج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتی ہوئی پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر آگئی شہر پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

ہندو پئنچائت ٹنڈو آدم پاک افواج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتی ہوئی پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر آگئی شہر پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ہندو پئنچائت ٹنڈو آدم پاک افواج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتی ہوئی پاک فوج کی حمایت میں سڑکوں پر آگئی شہر پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم میں مختلف ہندو قبیلوں اور مختلف برادریوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد پاک، فوج زندہ باد ریلی جھولے لعل مندر سے نکالی گئی جو پریس کلب پہنچی۔ ریلی میں بابا راج کمار، سنجے کمار مامنانی، دلیپ کمار لکھمیانی، تیکم داس سوٹھڑ، مکھی راجیش کمار، لیلا رام پریمی، پی ٹی آئی کے رہنماء نثار خان پٹھان اور شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی پریس کلب پر اپنے خطاب میں بابا راج کمار، لیلا رام پریمی، نثار پٹھان وغیرہ نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اس پاک وطن کی دھرتی نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے۔ پاکستان کی سلامتی بقاء کے لیے پاکستان میں بسنے والے اقلیتی نوجوان اور بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہے ریلی میں بڑی تعداد میں مختلف اقلیتی برادری کے لوگوں کی کثیر تعداد نے پلے کارڈ اور پاکستانی پرچم ہاتھوں میں لیکر شرکت کی آخر میں پاک فوج اور جنرل قمر جاوید باجوہ زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے جوشیلے نعرے لگائے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے