تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے تین اور میچز کراچی منتقل کر دیے گئے

کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے تین اور میچز کراچی منتقل کر دیے گئے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سپرلیگ کے لاہور میں ہونے والے تین میچ بھی کراچی منتقل کردیئے گئے۔ اب پی ایس ایل کے پانچ نہیں آٹھ میچ کراچی میں کھیلیں جائیں گے۔ پی ایس ایل کا میلہ کراچی میں خوب سجے گا۔ اب پانچ نہیں آٹھ میچ کراچی میں کھیلیں جائیں گے۔ لاہور میں ہونے والے تین میچ بھی کراچی منتقل کردیئے گئے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں چھکے چوکوں کی برسات ہو گی۔ قذافی اسٹیڈیم میں پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان 9 مارچ کو شیڈول تھا۔ اب یہ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ لاہور میں دوسرا میچ 10 مارچ کو ملتان سلطان اور لاہور قلندر کے درمیان کھیلا جانا تھا۔ ان دونوں ٹیمیوں کے کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ بارہ مارچ کو ایلیمنیٹر ون کیلئے مقابلہ لاہور میں شیڈول تھا۔ یہ میچ بھی اب کراچی میں کھیلا جائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم میں دس مارچ کو شیڈول کراچی اور کوئٹہ کا میچ اب گیارہ مارچ کو ہو گا۔ وزیر اعلی سندھ کہتے ہیں دو برس پہلے ایک میچ مانگا تھا اب سارے ہیں آرہے ہیں جو ایک چیلنج سے کم نہیں۔ کراچی والے پرجوش ہیں، خاص طور پر وہ جو پہلے پانچ میچوں کے ٹکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔ اب ان کے لئے موقع ہے کہ وہ ٹکٹ خریدیں اور میدان پہنچیں۔ جبکہ کراچی پولیس اور پاکستان رینجرز نے کراچی میں پی ایس ایل فور کے انتہائی سخت سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے