تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص کوٹ غلام محمد میں سینئر صحافی کو کار کی ٹکر سے جانبحق کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد عدالت نے سزا سنا دی

میرپورخاص کوٹ غلام محمد میں سینئر صحافی کو کار کی ٹکر سے جانبحق کرنے والے ملزم پر فرد جرم عائد عدالت نے سزا سنا دی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص کوٹ غلام محمد کے سینئر صحافی جے رام داس کو ٹکر مارکر ہلاک کرنے والے کار مالک کو سزا۔ فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج میرپورخاص کی عدالت نے ملزم بوٹا رندھاوا کو جرم ثابت ہونے پر تین سال سزا اور جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنایا۔ مجرم ضمانت پر آزاد تھا جس کی سزا کے فیصلے کے بعد عدالت کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔ مجرم کو جرمانہ کی رقم نہ ادا کرنے پر مزید قید کی سزا ہوگی۔ مجرم نے صحافی امر جے رام داس مالھی کو 22 اپریل 2018 کو کار کی ٹکر مار کر کوٹ غلام محمد پولیس کی حدود میں ماردیا تھا جس کا مقدمہ صحافی کے بیٹے تیرتھ داس کی مدعیت میں کوٹ غلام محمد پولیس اسٹیشن میں درج تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے