کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی گلبہار پولیس کا زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے خلاف سخت ایکشن بدنامِ زمانہ دو منشیات فروش گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے 420 گرام اعلی کوالٹی کی چرس و چوری شدہ موباٸل فونز برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آٸی جی ویسٹ امین یوسفزٸی و
ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے منشیات مافیا کے خلاف سخت ترین احکامات جاری۔ ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین نے منشیات مافیا کے گِرد گیھرا تنگ کرتے ہوۓ ان کا مکمل خاتمہ کرنے کا عزم کرلیا۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین کے سربراہی میں بدنامِ زمانہ دو منشیات فروشوں کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل محمد سلطان ولد محمد مشتاق اور محمد عمران ولد دوست محمد کے قبضے سے 420 گرام اعلی کوالٹی کی چرس و چوری شدہ موباٸل فونز برآمد۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین نے یہ مٶقف اپنایا کہ جراٸم کا مکمل خاتمہ کرنے کرینگے ان عناصروں کا جڑ سے صفایا کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر ریلیف و تحفظ فراہم کرینگے موت بانٹنے والوں کو گھسیٹتے ہوۓ جیل منتقل کیا جاٸیگا خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()