تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی ڈیفنس پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف سخت ایکشن۔ بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار

کراچی ڈیفنس پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف سخت ایکشن۔ بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی ڈیفنس پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف سخت ایکشن۔ بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار۔ ملزم کے قبضے سے 330 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈشنل آٸی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آٸی جی ساؤتھ شرجیل کھرل، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ، اے ایس پی کلفٹن عمران مرزا و ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی بمعہ پولیس پارٹی زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر کے لٸے خوف و دہشت کی علامت بن گٸے۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی کی نگرانی میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو دبوچ لیا۔ ملزم بلال شکور ولد عبد الشکور کے قبضے سے 330 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد۔ ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات جیسے زہر کو عام کرکے نوجوان نسل کو تباہی و بربادی کی طرف دھکیل رہا تھا جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کر دیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او ڈیفنس محمد علی نے یہ مٶقف اپنایا کہ زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاٶن کو جاری رکھتے ہوۓ ان عناصروں کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے