ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم شہر میں صارفین کے نام پر غیرقانونی موبائل سمیں جاری کئے جانے کا انکشاف مختلف مقامات پر اسٹال لگاکر سادہ لوح افراد کو بے وقوف بنایا جارہا ہے پی ٹی اے نوٹس لے شہر کے سماجی حلقوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم اور اسکے گرد و نواح میں صارفین کے نام پر غیرقانونی موبائل سمیں جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں شہریوں نے بتایا کہ تمام موبائل سم فروخت کرنے والی کمپنیوں نے شہر میں نوجوان لڑکوں کو کمپنی کی سمیں فروخت کرنے پر مامور کیا ہوا ہے۔ لیکن مذکورہ نمائندے شہری علاقوں اور دیہاتوں میں جاکر بائیومیٹرک ڈیوائس پر انگوٹھا لگوانے کے بعد سم دینے سے یہ کہہ کر انکار کردیتے ہیں کہ آپکے نام پر پہلے سے ہی پانچ سمیں چل رہی ہیں۔ اور اب نئی سم اشو نہیں ہوسکتی، یا پھر بعض صارفین سے دو مرتبہ انگوٹھا لگوا کر ایک سم جاری کردیتے ہیں۔ اس چار سو بیسی کے زریعے صارفین کے نام پر اضافی سمیں ایکٹیو کی جاتی ہیں جوکہ ہزاروں روپے کے عیوض جرائم پیشہ لوگوں اور اوباش نوجوانوں کے ہاتھ بیچی جاتی ہیں شہریوں اور سماجی حلقوں نے پولیس حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے گزارش کی ہے کہ غیر قانونی سمیں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو اس چار سو بیسی کے زریعے سمیں فروخت کرنے والوں سے چھٹکارہ حاصل ہوسکے۔
![]()