Home / اہم خبریں / چنگ چی رکشوں کے حادثات میں بے پناہ اضافہ

چنگ چی رکشوں کے حادثات میں بے پناہ اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) شہر میں چنگ چی رکشوں کے ذریعے حادثات میں بے پناہ اضافہ، قیمتی زندگیاں داﺅ پر لگ گئی، نجی سکول کا 8 سالہ طالبعلم خونی چنگ چی کا شکاربن گیا، سڑک عبورکرتے ہوئے تیز رفتار چنگ چی کی ٹکر سے طالبعلم کی دائیں ٹانگ مکمل کٹ کر جدا ہوگئی، بچے کو کٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال میں سہولت نہ ہونے پر نجی ہسپتال میں بھاری فیس کی ادائیگی پر ٹانگ کو دوبارہ جوڑا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی نااہلی کے سبب شہر بھر میں چنگ چی کے ذریعے ہونے والے حادثات میں معصوم شہریوں کی قیمتی زندگیاں داﺅ پر لگ گئی ہیں۔ اقراء پبلک سکول ڈیرہ کا 8 سالہ طالبعلم محمد جنید ولد شمس الدین قوم جٹ کمبہار سکنہ گلشن کالونی ڈیرہ سکول سے چھٹی کے بعد دیگر طلباء کے ہمراہ پیدل گھر جارہا تھا کہ سرکلر روڈ ٹانک اڈہ مدنی مسجد کے قریب سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار چنگ چی کی ٹکر سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور داہنی ٹانگ پنڈلی سے مکمل کٹ کو دور جاگری۔ بچے کو کٹی ہوئی ٹانگ سمیت تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے کٹی ہوئی ٹانگ کو دوبارہ جوڑنے کے لئے صرف تین گھنٹے کا وقت دیا۔ ہسپتال میں سہولت نہ ہونے پر نجی ہسپتال میں ڈیڑھ لاکھ روپے فیس کی ادائیگی پرمتاثرہ بچے کی ٹانگ کو آپریشن کے ذریعے دوبارہ جوڑ تو دیا گیا تاہم ٹانگ کامیابی سے جڑنے کے حوالے سے کچھ یقینی نہیں کہا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پی ایف ایف نے انڈر-17 چیمپئن شپ کے ساتھ ملکی فٹ بال کی بحالی کا آغاز کر دیا

لاہور، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے زیرِ اہتمام نیشنل انڈر-17 چیمپئن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے