تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ترجمان افواج پاکستان نے بھارتی انٹیلی جینٹس کی ناکامی کا پردہ فاش کردیا

ترجمان افواج پاکستان نے بھارتی انٹیلی جینٹس کی ناکامی کا پردہ فاش کردیا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 2 سے ڈھائی سو کلو بارودی مواد ایک دن میں اکٹھا نہیں ہوتا اور یہ بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل آصف غفور نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ کشمیری نوجوان کیوں اس انتہاءپر پہنچ گئے ہیں کہ ان کا موت کا خوف بھی اتر گیا ہے۔ کشمیری 70 سال سے تشدد اور جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں، آپ سب نے دیکھا کہ سوشل میڈیا پر ایک ماں کا انٹرویو چل رہا تھا اور بھارتی آرمی چیف کا بیان بھی، اور جب کسی قوم اور اس کی نسل سے موت کا خوف اتر جائے تو پھر اس کا کوئی حل نہیں ہوتا، آپ دیکھیں کہ کیا اس مسئلے کا حل جارحیت ہے؟ تو پھر اس کا جواب بھی جارحیت ہی ہوتا ہے، جیسا کہ پلوامہ میں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 2 سے ڈھائی سو کلو گرام سے زیادہ بارود ایک دن میں اکٹھا نہیں ہوتا اور پھر گاڑی بھی تیار ہوئی، یہ بھارت کی انٹیلی جینٹس کی ناکامی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے