کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) عالمی عدالت انصاف میں نواز شریف کا انٹرویو بطور ثبوت پیش کیے جانے کا معاملہ۔ سابق وزراء اعظم نواز شریف کے خلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر بغاوت کی کارروائی کے لیے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے متفرق درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ کلبھوشن کے مقدمے میں بھارتی وکیل نے نواز شریف کا انٹرویو بطور ثبوت پیش کیا نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو سے عالمی عدالت میں پاکستان کا مقدمہ کمزور ہوا۔ نجی اخبار کو دیا جانے والا متنازعہ انٹرویو پاکستان کے لیے پوری دنیا میں شرم کا باعث بنا۔ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف غداری کی کارروائی کے لیے درخواستیں پہلے ہی ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے۔ عالمی عدالت براۓ انصاف میں بھارتی وکیل نے نواز شریف کے متنازع انٹرویو کو بنیاد بنا کر پیش کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نےاستدعا کی ہے کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمی کے حلف کی پاسداری نہیں کی۔ نواز شریف نے متنازعہ انٹرویو دیکر اپنے حلف کی پاسداری نہیں کی نواز شریف کیخلاف بغاوت کے الزام کے تحت کارروائی کی جائے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی زیر صدارت بند کمرے کے اجلاس کی کارروائی نواز شریف کو بتائی، نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے اور بغاوت کے الزام میں کارروائی کی جائے، عدالت مرکزی مقدمے کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے استدعا۔
![]()