میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمن قمبرانی) میہڑ میں بارش نے تباہی مچا دی مسلسل دو دن سےبارش ہونے کے باعث عمارتیں گرنے سے ایک عورت سميت 3 افراد جانبحق دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی دو کی حالت تشويشناک۔ تفصیلات کے مطابق میہڑ میں مسلسل دو دن سے ہونے والی بارش نے تباہی مچا دی میہڑ کے قریب گاؤں سعید پور مِیں گھر کی چھت گرنے سے ظفر چانڈیو جانبحق ہوگیا اور نيشنل پريس کلب میہڑ کو زرائع کی مطابق معلوم ہوا ہے کہ شہباز کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے مسمات اللہ بچائی جانبحق اور گاؤں حاصل کھوسو میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 50 سالا عابد پنہور جانبحق ہوگیا جبکہ دو بچیاں اسرا اور صدف پنہور شدید زخمی ہوئی ہیں دوسری طرف میہڑ کے قریب گاؤں میرپور چانڈیو میں مسلسل بارش کے باعث رسول بخش چانڈیو کا گھر گرنے سے گھر میں موجود افراد ملبے تلے نیچے آگئے رسول بخش چانڈیو اور بچوں سمیت 4 سے زائد افراد زخمی جبکہ گاؤں والوں نے ملبے تلے دبنے والوں کو باہر نکال کر فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جبکہ گاؤں حاصل کھوسو میں وزیر سوڈھر کے گھر کی چھت گرنےسے موٹر سائيکل اور قیمتی سامان ملبے کے نیچے آگیا جبکہ اطلاع دینے کے باوجود ایمبولینس اور پولیس واقعہ کی جگہ نہیں پہچ سکی۔
![]()