ویلڈن وزیراعظم پاکستان // شکریہ سعودی ولی عہد
تحریر: عمران چودھری
ویلڈن وزیراعظم پاکستان // شکریہ سعودی ولی عہد تحریر: عمران چودھری
قومی ہیرو وزیراعظم پاکستان عمران خان … سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تاریخی دورہ پاکستان کے دوران دو طرفہ تمام معاہدے طے پانے پر دستاویزات پر دونوں ممالک کے وزراء کے رسمی دستخطوں کے بعد اور دونوں سربراہان مملکت کی تاریخی تقاریر کے بعد اپنی نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے وہ درد مندانہ لہجے اور رندھی ہوئی آواز میں ذاتی طور پر سعودی بادشاہ سے درخواست گزار ہوئے, وہ تمام ریاستی پروٹوکول اور ذاتی ٹھاٹھ باٹھ , شان و شوکت, جاہ و جلال اور شاہانہ مزاج کے تقاضوں کو یکسر بھلا کر اپنی قوم کی فکر میں, سعودیہ میں, دیار غیر میں, حجاز مقدس میں غم روزگار کے سلسلہ میں گئے معمولی غلطیوں کی پاداش یا سعودی کفیلوں کی سخت پالیسیوں اور سخت قوانین کا
![]()
شکار جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے قید و بند کی سزائیں بھگتنے والے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی بھیک مانگنے لگے , وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ذاتی گزارشات اور انداز گفتگو میں ان پاکستانی قیدیوں کے بیوی بچوں, والدین اہل خانہ کے درد کو محسوس کرنے اور ایک حکمران کی اپنی رعایا کے دکھ درد سے باخبر رہنے کی واضح جھلک بھی نظر آرہی تھی. عمران خان کی دوراندیش قیادت نے ثابت کردیا کہ قوموں کے حقیقی لیڈر ایسے ہوتے ہیں. وہ ہر خوشی کے موقع پر بھی مشکلات میں گرے اپنے ہم وطنوں, اپنے شہریوں کو کبھی بھول نہیں سکتے, ہم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے جیلوں میں قید دو ہزار سے زائد پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دیا, پاکستان کے لئے زبردست پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے ویزہ فیس میں بھی خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا.
ویلڈن پاکستانی قوم کے واحد حقیقی لیڈر, قومی ہیرو, وزیراعظم عمران خان …!!!
آپ نے پاکستانی قوم کے دل جیت لیے.. ہمیں آپ پر فخر ہے..!!
آپ کی کامیاب ویژنری لیڈرشپ, سفارتی مہارت اور بہتر خارجہ پالیسیوں کی بدولت پاکستان کا امیج دنیا بھر میں بلند ہو رہا ہے.
آپ بلاشبہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا کو ایک پیج پر لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں.
سعودی ولی عہد شہزدہ محمد بن سلمان نے بھی
ملائیشیا کے مہاتیر محمد,
ترکی کے طیب اردگان وغیرہ کی
طرح سچ بولا
اور اپنے خطاب میں تاریخی الفاظ دہراتے ہوئے کہا…..
"ہمیں یقین ہے کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی زبردست قیادت میں بہت آگے جائے گا, پاکستان کی زبردست موجودہ قیادت میں اس کا مستقبل بہت روشن ہے.”
انشاء اللہ,
![]()