ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ) ٹنڈو آدم مہران ہسٹاریکل اینڈ کلچر سوسائٹی کے زیراہتمام دو روزہ ثقافتی میلے کا آغاز۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم مہران ہسٹاریکل اینڈ کلچر سوسائٹی کے زیراہتمام دو روزہ ثقافتی میلے کا آغاز کردیا گیا۔ میلے میں تقریر، کوئز مقابلے، ٹیبلو، میوزک، مشاعرہ، سندھی پٹکے بندھنے کا مقابلہ، بڑی مونچھیں رکھنے کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے۔ ثقافتی میلے کا افتتاح شاہ عبدالطیف بھٹائی کے درگاہ میں کلام پیش کرنے والے صوفی فنکاروں حمیر فقیر جونیجو، سید شوکت شاہ اور انور علی مری نے کیا۔ میلے کی افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر شاہ عبدالطیب بھٹائی کا صوفیانہ کلام بھی پیش کیا گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ کے راگیوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت دنیا کی قدیم ترین اور شاہوکار ثقافت ہے اس ثقافت کے سینے میں بڑے بڑے خزانے مدفن ہیں انہوں نے کہا کہ ثقافتی میلہ منعقد کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے عوام کو اپنی ثقافت کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے یہ میلہ لگایا ہے مہران ہسٹاریکل سوسائٹی ٹنڈوآدم کے صدر آچر خاصخیلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوۓ کہا کہ میلہ لگانے کا مقصد ہماری نئی نسل کو سندھ کی ثقافت سے روشناس کروانا ہے انہوں نے کہا کہ اس میلے کے خلاف بڑی سازشیں کی گئیں تھیں کہ یہ میلہ نہ لگے مگر دوستوں کے تعاون سے ہم نے یہ تقریب سجادی ہے اس میلے میں لوگوں نے جس طرح دلچسپی لی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس دور میں لوگ اپنی ثقافت کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں میلے کے انتظامات کے نگران اعلی عاشق ساند نے کہا کہ یہ میلا لگانا بڑا چیلنج تھا اور ہم نے اس چیلنج کو قبول کیا عوام نے بھی بھرپور دلچسپی لی۔ ثقافتی میلے کا آج آخری دن ہے۔ اور جیتنے والے تمام لوگوں کو ویلفئیر کی جانب سے میڈل اور شیلڈ پیش کی جائیں گی۔
![]()