تازہ ترین
Home / اہم خبریں / فوڈ اتھارٹی ڈیرہ نے شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے اور بیماریاں پھیلانے کی کوششیں ناکام بنا دی

فوڈ اتھارٹی ڈیرہ نے شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے اور بیماریاں پھیلانے کی کوششیں ناکام بنا دی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) فوڈ اتھارٹی ڈیرہ نے شہر سمیت مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کے دوران زیادہ منافع کے لالچ میں شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے اور بیماریاں پھیلانے کی کوششیں ناکام بنا دی، تین قصابوں کے قبضہ سے مضرصحت گوشت برآمد کرلیا گیا۔ ڈیرہ شہر اور نواحی علاقوں میں شہریوں کو ملاوٹ اور حرام اجزاءسے پاک معیاری غذائی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے دوران سبزی و فروٹ، دودھ و دہی، چھوٹے و بڑے گوشت، چکن، بیکری اور کریانہ کی دکانوں، ہول سیل مارکیٹوں، منڈیوں، قصاب خانوں اور ہوٹل و ریستورانوں میں مضرصحت اشیاءاور خدمات پر بھاری بھر کم جرمانوں، گرفتاریوں، مراکز کو سیل کرنے اور دیگر تادیبی کاروائیوں کے علاوہ معمولی غلطیوں کے مرتکب اور تعاون کرنے والی تاجر و دکاندارکو فوڈ اتھارٹی کے شرعی علوم سے آراستہ غذائی و طبی ماہرین موقع پر ہی حلال اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاءو خدمات کے طور طریقے سکھاتے اور بھرپور معاونت کر رہے ہیں ۔فوڈ اتھارٹی کے حکام نے بدھ کی صبح ڈیرہ شہر سمیت مختلف علاقوں میں گرینڈ آپریشن کے دوران زیادہ منافع کے لالچ میں شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے اور بیماریاں پھیلانے کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں ۔فوڈ اتھارٹی کے ریجنل ڈائریکٹر کو بعض عوامی شکایات کے علاوہ اپنے مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ شہر کے مختلف علاقوں میں چند قصابو ں نے گھر وں کے اندر غیر قانونی مذبحہ خانہ قائم کررکھے ہیں اور وہاں پر بیمار اور لاغر جانوروں کے علاوہ جانوروں کو زبحہ کرنے کے دوران ان میں جانوروں کے گوشت میں پانی شامل کیاجاتا ہے ۔ جس پر انہوں نے فوری چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اور اس صورتحال کی چھان بین کی ہدایت کی۔ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے انسانی جانوں سے کھیلنے والے قصابوں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے گھروں کے اندر قائم مذبحہ خانوں سے لاغر اور بیمار جانور اور ان کا مضرصحت گوشت برآمد اور ضبط کرتے ہوئے انہیں موقع پر تلف کر دیا۔ انہوں نے قصابوں اور پولٹری دکانداروں کو واضح تنبیہ کی گئی کہ وہ جانوروں کے گوشت میں پانی ملانا ترک کردیں، چکن کے ذبیحہ میں حلال طریقہ اپنائیں بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے