تازہ ترین
Home / اہم خبریں / شادی شدہ خاتون کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش

شادی شدہ خاتون کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) تحصیل درابن کے علاقہ نیو گرہ خان کے قریب اراضی میں ملزمان کی شادی شدہ خاتون کے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش، شورشرابے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، خاتون کی رپورٹ پر دوملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ درابن کی حدود علاقہ نیو گرہ خان کی رہائشی شادی شدہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ دلجان نامی شخص کی اراضی میں موجود تھی کہ ملزمان سلیم ولد سونا اور رستم ولد شیر زمان کھوکھر ساکنان نیو گرہ خان وہاں اور مجھے پکڑکر میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کی لیکن میرے شور شرابے پر ملزمان مجھے چھوڑ کر موقع سے بھاگ گئے۔ پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے