تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لڑکیوں کی انڈر 17 کرکٹ ٹیم کا پندرہ روزہ تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگیا وسیم باری کا اینٹی کریپشن پر کھلاڑیوں کو لیکچر

لڑکیوں کی انڈر 17 کرکٹ ٹیم کا پندرہ روزہ تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگیا وسیم باری کا اینٹی کریپشن پر کھلاڑیوں کو لیکچر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کی لڑکیوں کی انڈر- 17 کرکٹ ٹیم کا پندرہ روزہ تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگیا۔ کیمپ کے اختتام پر پاکستان کے سابقہ وکٹ کیپر اور سابق کھلاڑی وسیم باری نے کیمپ میں شرکت کرنے والی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو اینٹی کرپشن کے حوالے سے لیکچر دیتے کہا کہ جب آپ ملک کی طرف سے نمائدگی کرتے ہیں تو اقوام عالم آپ کو دیکھ رہی ہوتی ہے اور آپ کو کوئی لالچ دے مگر آپ نے اس پر توجہ نہیں دینی ہے اپنی ساری توجہ اپنے کھیل اور اپنی پرفارمنس پر مرکوز کرنی ہے کیونکہ کھیل میں آپ کو عزت ملتی ہے اور ملک کا نام آپ کے نام سے جڑا ہوتا ہے آپ کو آنے والے وقت میں پاکستان کی نمائندگی کرنی ہے اور ملک کا نام کسی بھی صورت خراب نہ ہو یہ بات تمام کھلاڑیوں کو اپنے ذہن میں ہمیشہ رکھنی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں وہاب جعفر کی سولو نمائش “Meditations of Form” کا افتتاح، 45 نایاب فن پارے پیش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسٹاف رپورٹر) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے