تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے باہر سیوریج کا پانی پھینکنے پر تحریک انصاف کے رکن قومی عالمگیر خان کیخلاف مقدمہ درج

کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے باہر سیوریج کا پانی پھینکنے پر تحریک انصاف کے رکن قومی عالمگیر خان کیخلاف مقدمہ درج

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے باہر سیوریج کا پانی پھینکنے پر تحریک انصاف کے رکن قومی عالمگیر خان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔’فکس اٹ‘ کے بانی اور پاکستان تحریک انصاف کے این اے 243 سے منتخب رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کیخلاف تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں روڈ بند کرنے اور لوگوں کو اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی انوکھا احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ۔عالمگیر خان سیوریج کا گندہ پانی بالٹیوں میں بھر کر وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی لے آئےاور اسے لاکر وزیر اعلیٰ ہائوس کے دروازے پر پھینک دیا۔ عالمگیر کا کہنا تھا کہ آج سندھ حکومت کرچی میں بکھری ہوئی گندگی کی ذمہ دار ہے، میں اداروں سے بات کر کر کے تھک چکا تھا مجبور ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھا۔ عالمگیر خان نے شہرمیں گندگی کے خلاف ایک بار پھر انوکھا احتجاج کیا اورسیوریج کے پانی سے بھری بالٹی کووزیر اعلیٰ ہاوس کے دروازے پر خالی کردیا جبکہ وہاں تعینات پولیس اہلکار تماشا دیکھتے رہے۔ اس کی ویڈیو بھی فکس اٹ کی طرف سےسوشل میڈیا پر ڈال دی گئی تھی۔ عالمگیر خان کے انوکھے احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی وزیربلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر کچرہ پھینکا گیا پی ٹی آئی کا یہ رویہ انتہائی قابل مذمت ہے، ہم بھی اپنے کارکنوں کو کہہ سکتے ہیں کہ وزیراعظم ہاؤس بنی گالہ اور وزرا کے گھروں کےباہر کچرہ پھینکیں۔ اُن کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی کایہ رویہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ اگر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنا ہے تو گٹر کی ڈھکن کی جگہ خود بیٹھ جائیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے