تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ارشاد رانجھانی کے قتل نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ

ارشاد رانجھانی کے قتل نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ارشاد رانجھانی کے قتل نے اُنہیں ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ ضرورت پڑی تو پولیس افسران کے خلاف خود ایف آئی آر درج کرواؤں گا۔ سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پولیس کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا پڑے گا، پولیس زخمیوں کو اسپتال لانے کے بجائے تھانے لے جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں عوام کی حکمرانی ہے اسے پولیس اسٹیٹ نہیں بننے دیں گے۔ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاون میں ارشاد احمد رانجھانی کی ہلاکت کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پر یوسی چیئرمین رحیم شاہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، تحقیقاتی ٹیم میں ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر اور فرخ ملک شامل ہیں۔ ملزم رحیم شاہ پرفائرنگ سے زخمی ارشاد رانجھانی کو اسپتال نہ پہنچانے کا الزام ہے، ارشاد رانجھانی کی ہلاکت کے مقدمے میں ملزم کے خلاف دفعہ عائد کی جائے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ سندھ کی قومی پیغامِ امن کمیٹی کے وفد سے ملاقات، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی پیغامِ امن کمیٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے