تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نوشہرو فیروز سی آئی اے اور پولیس کی کاروائیاں منشیات فروش و اشتہاری گرفتار تین کلو چرس اور گٹکا برآمد

نوشہرو فیروز سی آئی اے اور پولیس کی کاروائیاں منشیات فروش و اشتہاری گرفتار تین کلو چرس اور گٹکا برآمد

نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) سی آئی اے اور پولیس کی کاروائیاں منشیات فروش و اشتہاری گرفتار تین کلو چرس اور گٹکا برآمد۔ تفصیلات کیمطابق سی آئی اے اور پولیس کی کاروائیوں میں تین ملزمان گرفتار مورو پولیس نے دوران گشت خفیہ اطلاع پر مورو باندھی لنک روڈ پر جمال شاہ کے قریب کاروائی کرکے ایک منشیات فروش عبدالرزاق کورائی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس نقدی برآمد کرکے ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم کا تعلق سونہری فارم تعلقہ مورو سے ہے سی آئی اے نوشہرو فیروز نے خفیہ اطلاع پر ٹھارو چاھ بائے پاس کے قریب کاروائی کرکے روپوش ملزم غلام مہدی واگوانی کو گرفتار کرلیا ملزم غلام مہدی نوشہرو فیروز سٹی تھانہ کے ایک مقدمہ میں مفرور تھا ملزم کا تعلق نہال خان واگوانی تعلقہ بھریا سے بتایا جاتا ہے کنڈیارو پولیس نے دوران گشت کنڈیارو سٹی شاہی بازار نزد جامع مسجد کاروائی کرکے ایک سماج دشمن ملزم حاکم علی قائمخانی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 10 ڈبے ایک ہزار زیڈ اکیس مضر صحت گٹکا اور سولہ ہزار نقد کیش برآمد کرکے ملزم کیخلاف کنڈیارو تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ایس ایس پی طارق ولایت نے پولیس کی کامیاب اور بروقت کاروائیوں کو سراہا اور شاباشی کا پیغام دیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے