Home / اہم خبریں / کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار

کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کے شکنجے میں ملزم محمد یوسف ولد سعید گل کے قبضے سے 1100 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈشنل آٸی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے  خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آٸی جی ساؤتھ شرجیل کھرل، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ اور اے ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے منشیات مافیا کے خلاف تھانے داروں کو سخت ترین ہدایت۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصر کو جیل منتقل کرنے کا عزم کرلیا۔ کامیاب کارواٸی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو دھرلیا۔ ملزم محمد یوسف ولد سعید گل کے قبضے سے 1100 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد۔ ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات جیسے زہر کو عام کرکے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہا تھا۔ ملزم کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے دار کو تیز کر دیا۔ رابطہ کر نے پر ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ زہریلے کاروبار میں ملوث عناصروں کے خلاف بھر پور کریک ڈاٶن کو جاری رکھ کر ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے