ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر کی طرح ٹنڈو آدم میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا. صبح نو بجے بوائز کیمپس سٹی اسکول سے اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم اعجاز احمد جتوئی، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈو آدم مسرور احسن غوری اور ایڈمنسٹریٹر سٹی اسکول مرزا اشفاق بیگ کی قیادت میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی جو لیاقت روڈ محمدی چوک، پریس کلب، بلدیہ چوک سے ہوتی ہوئی محمدی چوک پر اختتام پذیر ہوگی. حرا پبلک اسکول طور کالونی ٹنڈو آدم میں کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام منعقد کیا جائے گا بعد نماز عصر جماعت اسلامی ٹنڈو آدم کی جانب سے پریس کلب کے سامنے کشمیری مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اور بھارت کی سات لاکھ فوج کے مظالم اور اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک کی خاموشی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
![]()