Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم اور سانگھڑ میں سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے نہ ادویات، نہ الٹرا ساؤنڈ، نہ ویکسین، نہ ایکسرے بہت بری صورتحال ہے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی

ٹنڈو آدم اور سانگھڑ میں سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے نہ ادویات، نہ الٹرا ساؤنڈ، نہ ویکسین، نہ ایکسرے بہت بری صورتحال ہے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ممبر قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا کہ ہے کہ پارلیمنٹ کی پانچ ماہ کی کارکردگی مایوس کن ہے اٹھارویں آئینی ترمیم سے ایک نیا بحران پیدا ہوگا۔ سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کا پورا حصہ ملنا چاہیے. کمر توڑ مہنگائی سے لیکر حج اخراجات میں پچاس فیصد اضافہ حکومتی ملک و اسلام دشمن پالیسیوں کی بھی عکاسی ہے پی ٹی آئی کا سونامی تباہی کا سونامی ثابت ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو آدم میں ضلعی مجلس شوریٰ سمیت دیگر عوامی تنظیمی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی نائب امیر محمد عظیم بلوچ، صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، ضلعی امیر ایم آر منصوری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی 20 فروری سے 20 مارچ تک دعوت الی اللہ مہم چلانے گی جبکہ 31 مارچ کو سکھر میں ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خطاب کرینگے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی عالمگیر تحریک ہے جو اصلاح معاشرہ اور اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے نفاذ کیلئے کوششیں کررہی ہے حقیقی تبدیلی اور عوام کے مسائل کا حل قرآن و سنت ہے باقی نعرے اور دعوے جھوٹے ہیں. انہوں نے کہا ٹنڈو آدم اور سانگھڑ میں سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے نہ ادویات، نہ الٹرا ساؤنڈ، نہ ویکسین، نہ ایکسرے بہت بری صورتحال ہے اتنے بڑے اسپتالوں میں مریضوں کا علاج نہیں ہوتا بلکہ یہ صرف ریفر سینڑ بنے ہوئے ہیں. جبکہ صحت و صفائی کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی بوند بوند کو لوگ ترس رہے ہیں آئل اینڈ گیس کی فیلڈز سے حاصل ہونے والی رائیلٹی پچھلے تیس سالوں سے اس ضلع میں کہاں خرچ ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تعلیم، صحت، روزگار، پینے کا صاف پانی اور زندگی کی بنیادی سہولیات عوام کو فراہم کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے