میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ والدین کو پولیو سے بچاؤ کے قطروں کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے انہوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ والدین کی لاعلمی کی وجہ سے بچے ہمیشہ کیلئے معذوری میں مبتلا ہوکر اپاہج ہوسکتے ہیں آج کے بچے والدین کے لئے کل کا سہارا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں گذشتہ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے طلب کئے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عمرکوٹ ضلعے میں پولیو مہم کے دوران غیر حاضر رہنے والی لیڈی ہیلتھ ورکروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور پولیو مہم کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو تعریفی اسناد دی جائیں گی کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران والدین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے اطمینان بخش جواب دئے جائیں پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے والے والدین کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے کی افادیت و اہمیت سے آگاہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں رفیوزل کی تعداد سمیت ان کے نام بھی واضع کئے جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ ٹرانزٹ پوائنٹ پر ویکسینٹروں کو سہولیات فراہم کی جائیں کمشنر نے متعلقہ افسران سے ہسپتالوں کی کارکردگی بھی معلوم کیں اور ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں موجود مشنری کو تیارحالت میں رکھا جائے اورمریضوں کے فائدے کیلئے استعمال کیا جائے اس موقع پر متعلقہ فوکل پرسن نے بتایا کہ ضلع میرپورخاص میں 28، ضلع تھرپارکر میں 24 اور ضلع عمرکوٹ میں 07 رفیوزل کیس ہیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن، ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ، اے ڈی سی ٹو میرپورخاص ارشاد کمالانی، ڈی ایس پی عمرکوٹ فضل حق، ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر سلیم شیخ، فوکل پرسن میرپورخاص ڈاکٹر نارائن داس، فوکل پرسن عمرکوٹ ڈاکٹر فرید احمد، فوکل پرسن ڈاکٹر محبوب علی، فوکل پرسن ڈاکٹر دلبر مری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر میرپورخاص جنید مرزا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر تھرپارکر کیلاش اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
![]()