کراچی (رپورٹ: کامل حسین) کراچی میں بن قاسم پولیس کا جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹِٹ آپریشن متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 عناصر گرفتار۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزیز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان علی بہادر کے جراٸم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ایس ایچ او بن قاسم عارف رزاق نے ڈاکو راج کرنے والے عناصر کے گِرد گیھرا تنگ کرتے ہوۓ ان کا جینا حرام کردیا۔ پولیس مقابلے میں اہلکاروں نے ایس ایچ او بن قاسم عارف رزاق کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 عناصر کو دھرلیا۔ ملزمان میں شامل سلیم، بلاول اور محمد حسن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد۔ ملزمان ماضی میں بھی پولیس پر فائرنگ اور اقدام قتل میں ملوث تھے جبکہ پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہاٸی مطلوب بھی تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرے کار کو تیز کردیا گیا۔ رابطہ کرنے پر ایس ایچ او بن قاسم عارف رزاق نے یہ مٶقف اپنایا کہ جرائم سے جڑے ہر عناصر کے ساتھ کھلی جنگ کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوۓ انہیں لگام ڈال کر جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں۔
![]()