کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں گلبہار پولیس کی کارروائی اسٹریٹ کراٸم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 عناصر ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین کے شکنجے میں ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے ڈاکو راج کرنے والے عناصر کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین نے جراٸم پیشہ عناصر کو لگام ڈالنے کی ٹھان لی کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین کی سربراہی میں درجنوں سے زاٸد اسٹریٹ کراٸم کی وارداتوں میں ملوث 2 عناصر کو دھر لیا ملزمان میں شامل محمد عظیم اور نوید عرف بی پی لولی کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بناکر قیمتی اشیا سے محروم کردیا کرتے تھے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کیا جارہا ہے۔
![]()