Home / اہم خبریں / کراچی میں گلبہار پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، 1 منشیات فروش گرفتار

کراچی میں گلبہار پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ، 1 منشیات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں گلبہار پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف گھیراٶ۔ پولیس کو دیکھ کر زہر بیچنے والوں کی دوڑیں لگ گٸیں۔ بدنام زمانہ منشیات فروش ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین کے شکنجے میں ملزم کے قبضے سے 1000 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے منشیات مافیا کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات۔ ڈی آٸ جی ویسٹ امین یوسف زئی، ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کے لئے تھانیداروں کو سخت ترین ہدایات۔ ڈی ایس پی گلبہار وجاہت حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین بمعہ پولیس پارٹی کے منشیات فروشوں کے گڑھ میں گھس کر ان عناصروں کو انکی دکانوں سمیت جیل منتقل کرنے کی ٹھان لی کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش کو دپوچ لیا ملزم شاہجہان کے قبضے سے 1000 گرام اعلی کوالٹی کی چرس و نقدی برآمد ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے سلسلے کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او گلبہار ہدایت حسین نے یہ موقف اپنایا کہ منشیات مافیا کتنے ہی بااثر کیوں ناہوں انکے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جاٸیگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے