میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے قریب گاؤں پٹيجی کے رہائشی نظام الدین جتوئی نے نیشنل پریس کلب تعلقہ میہڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے 15 سالہ بھتیجے جبران نے کئی بار مختلف لوگوں سے لڑا اور مسائل کیے ہیں جبکہ ایک دن پہلے ٹرانسپورٹ یونین کے رہنما مبین زرداری سے بے واجبی طور لڑا ہے جس وجہ سے وہ گرفتار ہے- ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم شریف لوگ ہیں اس کی وجہ سے ہم کئی ہی بار جرمانے ادا کرچکے ہیں- آج ہم حلفیہ طور میں نظام الدین جتوئی اور اس کے باپ نجم الدین جتوئی اور ہماری پوری فیملی اس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں اور ہم پولیس انتظامیہ سےاپیل کرتے ہیں کہ ان کو آزاد نہ کیا جائے اگر کوئی بھی شخص اس کو پیسے ادھار کے طور دیگا تو اس کا بھی وہ خود ذمہ دار ہوگا ہمارا اب جبران سے کوئی تعلق نہیں کیوںکہ یہ ایک فراڈی اور جھگڑیلو شخص ہے جس وجہ سے ہم شریف لوگوں کو پریشان کیا ہوا ہے
![]()