تازہ ترین
Home / اہم خبریں / خاتون سے زیادتی کے دوران اس کی برہنہ وڈیو بھی بنالی گئی

خاتون سے زیادتی کے دوران اس کی برہنہ وڈیو بھی بنالی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( رپورٹ: گوہر غنچہ) تحصیل پہاڑپور کے علاقہ سیگڑی متوالہ میں کھیتوں کے اندر رفع حاجت کے لئے جانے والی شادی شدہ خاتون کو درندہ صفت افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر بلیک میلنگ کے لئے اس کی برہنہ وڈیو بھی بناڈالی، متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ چوبیس سالہ شادی شدہ خاتون نے تھانہ پہاڑپور میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ علاقہ سیگڑی متوالہ شاہ کے قریب کھیتوں میں دن گیارہ بجے رفع حاجت کے لئے گئی تو اس دوران ملزمان احمد دین ولد حمید، گل زمان ولد یونس اقوام کنیرا ساکنان سیگڑہ متوالہ شاہ اور ان کا نامعلوم ساتھی مسلحہ بہ اسلحہ وہاں آئے اور دو افراد نے زبردستی میرے ساتھ زیادتی کی جبکہ تیسرا ملزم ہماری برہنہ وڈیو بناتا رہا۔ ملزمان نے دھمکیاں دیں کہ کسی کو بتایا تو وہ وڈیو کو ظاہر کردیں گے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی رپورٹ پر تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعات 376.506.34 ت پ درج کرلیا ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

Sindh Olympic Association⁠ Holds Grand Ceremony in Honour of Ms. Sana Ali

Karachi, (Zeeshan Hussain/Sports Reporter Sindh Olympic Association organized a prestigious and colorful ceremony at thعSindh …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے