Home / اہم خبریں / تمام یونین کونسلوں میں جاری سہولیات کی فراہمی کے عمل کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے- چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان

تمام یونین کونسلوں میں جاری سہولیات کی فراہمی کے عمل کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے- چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان

کراچی (رپورٹ: زیشان حسین) تمام یونین کونسلوں میں جاری سہولیات کی فراہمی کے عمل کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے اراکین کونسل اور علاقہ معززین کے ہمراہ اورنگی زون کے مختلف علاقوں میں موجود بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے علاقہ معززین نے یونین کونسل میں موجود مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یونین کونسل میں سیوریج کا نظام تباہ حالی کا شکار ہے جس کے باعث عوام کو آمد رفت میں شدید دشواریوں کا سامنا ہے سیوریج لائینوں کی تبدیلی مین ہولز کی تعمیر و مرمت اور نالوں کی صفائی کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اندرونی گلیوں میں کھلے ہوئے مین ہولزکوور کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کی صورتحال، نالوں کی صفائی، گلیوں کی پختگی پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے چیئرمین علاقہ معززین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے خصوصا صفائی ستھرائی اور سیوریج کے نظام کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کاموں کا آغاز کردیا گیا اور عنقریب آپ اس میں واضع تبدیلی محسوس کریں گے جبکہ موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے عوامی شکایات کے اذالہ کیلئے یونین کونسل میں سیوریج سسٹم کی درستگی اور نالوں کی صفائی کے کاموں کو ہنگامی بنیادوں مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اندرونی گلیوں کی پختگی اور نالوں و مین ہولز کو کوور کرنے کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی اور چونے و جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے